21 جنوری 2013 - 20:30

اطہر عمران نے کہا: شہید رضا حسین کا مشن جس کیلئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا کو جاری رکھا جائے۔

ابنا: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے پارا چنار کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی کابینہ کے اراکین انیس الحسن، ابوذر مہدی، تجمل، ناصر اور امجد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جنہوں نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر اقتدار علی شایان، سینئر ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ بعد ازاں تمام اراکین نے العارف اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔ جہاں مرکزی صدر نے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی اور تعلیم کی اہمیت پر گفتگو کی۔ علاوہ ازیں پارا چنار پریس کلب میں شہید رضا حسین کی یاد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے خانوادہ شہید اور رفقاء شہداء کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا مشن جس کیلئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا کو جاری رکھا جائے اور آج کا یہ سیمینار بنیادی مقدمہ ہے۔ ہمیں شہید کے راستے اور افکار کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔

/110